sahafati faraiz ki adaegi jurm nahi | Fazil Jameeli

صحافتی فرائض کی ادائیگی جرم نہیں، فاضل جمیلی۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے رانا شمیم حلف نامہ کیس میں صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی جرم نہیں ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا ہے کہ بحیثیت صحافی، عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے کی کوریج کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافی عوامی مفاد کے کسی بھی معاملے کی رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔ صدر کراچی پریس کلب نے کہا ہے کہ متعلقہ خبر کے شائع کرنے میں عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا تھا۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرنی چاہیے۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی میڈیا انڈسٹری اور صحافی بحران کا شکار ہیں، ایسے عدالتی فیصلوں سے صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں