سچ ٹی وی کے اسلام آباد ہیڈآفس میں بھی کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سچ ٹی وی کے رن ڈاؤن پرڈیوسر کورونا کا شکار ہوئے ہیں، جسے انتظامیہ دیگر ورکرز سے چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ روز(جمعرات) ہی سچ ٹی وی کے مین گیٹ پر اسپرے گیٹ لگایا گیا تھا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پہلے کورونا مریض کے سامنے آنے کے بعد اس شفٹ میں موجود دس لوگوں کا آج (ہفتہ) ٹیسٹ کرایا جائے گا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ سچ ٹی وی کے کنٹرولر نیوز نے بھی پانچ روز قبل کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کے بعد سے وہ آفس سے غائب ہیں۔۔ دفتر میں افواہ زیرگردش ہے کہ انہیں بھی کورونا ہوا ہے لیکن کنٹرولر کے قریبی احباب کا کہنا ہے کہ وہ سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔۔

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]
