sabir shakir ko jaan se maarne ki dhamkian

صابرشاکر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ۔۔

سینئر صحافی حامد میر ایک اور سینیئر صحافی صابر شاکر پر برس پڑے۔انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔سات مئی کو عالمی ادارہ برائے اطفال کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا بھرمیں گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں جنوبی ایشیا میں بھارت کے بعد سب سے زیادہ پچاس لاکھ بچے پیداہوں گے۔ یونیسف کی  تحقیق  کا ذکر کرتے ہوئے صابر شاکر نےویڈیو بنا کر شیئر کی اور کہا دنیابھرمیں بارہ کروڑ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ صابر شاکر نے بڑی تعداد میں بچوں کی پیدائش کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کیونکہ کوئی اور تو معمولات زندگی ہوں گے نہیں اس لیےیہ ہوگا۔صابر شاکر کی یہ پوسٹ ٹویٹر پر حامد میر کی نظروں سے گزری تو وہ برہم ہوگؕئے اور صابر شاکر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا “یہ پاکستانی قوم کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے پتہ نہیں کون سی ریسرچ کہہ رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں 12 کروڑ بچے پیدا ہونے والے ہیں ان صاحب کو چاہئیے کہ اپنا سافٹ وئر تبدیل کرائیں کیونکہ موصوف کا سافٹ وئر بدبو دار کچرے سے بھرا ہوا ہے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں