اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے سابق شوہر کو اب بھی اُن پر بہت فخر ہے۔ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہ شادی شدہ تھیں اور ایک نوجوان بیٹے کی ماں تھی، ماہرہ نے 2007ء میں علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2015ء میں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔ اداکارہ نے اپنی زندگی کے دونوں واقعات کا عوامی طور پر اعلان کیا اور اپنی ذاتی زندگی کو کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ وہ اب بھی ایک سُپر اسٹار ہیں اور اُنہوں نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا ہے کہ ازدواجی حیثیت کا آپ کی کام کرنے کی صلاحیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ماہرہ اور علی کا ایک بیٹا اذلان ہے، ماہرہ ہمیشہ اس کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں اور یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ اُن کا بیٹا اُن کی زندگی ہے۔اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے سابق شوہر سے متعلق اہم انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے سابق شوہر علی نے ہمیشہ سے مجھے سپورٹ کیا، ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی مجھ پر فخر کرتے ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ علی نے دیکھا ہے کہ میں نے کتنی جدوجہد کے بعد اپنا کیریئر بنایا ہے۔
سابق شوہرنے ہمیشہ سپورٹ کیا، ماہرہ خان۔۔
Facebook Comments