amir latif hamla case mulzimaan remand par police ke hawale

سابق سیکرٹری پریس کلب پرحملہ۔۔

سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف پر گزشتہ رات کراچی کے علاقے  پریڈی تھانے کی حدود میں ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک بلڈنگ کی پارکنگ میں ملزمان نے حملہ کردیا،عامر لطیف کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے، جس کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیاگیا ہے، ایس ایچ او تھانہ پریڈی خود معاملے کی تفتیش کریں گے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامر لطیف اپنے آفس سے اتر کر بلڈنگ کی کارپارکنگ میں آئے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی کچھ اس طرح پارک کی گئی ہے کہ ان کی گاڑی نکالنے کا راستہ نہیں تھا، انہوں نے کار والے سے کہا کہ آپ کی اس بلڈنگ میں پارکنگ نہیں، جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اپنے ساتھیوں سمیت حملہ کردیا۔۔مرکزی ملزم اظہر نے اپنے دو ساتھیوں اسلم اور منیب سمیت دیگر نامعلوم چار ملزمان کے ہمراہ ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دونوں کہنیاں، گھٹنے اور جسم کے اندرونی حصوں میں شدید چوٹیں آئیں، ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے۔۔میں نے ایک ملزم اظہرکو پکڑلیا جسے پولیس نے گرفتارکرلیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں