bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

سابق اور موجودہ ملازمین متوجہ ہوں۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا کو نئے سی ای او کی جانب سے بول کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ یہ بات ہمارے معاہدے میں شامل ہے کہ بول کے موجودہ اور سابق ملازمین کے تمام ترواجبات ادا کیے جائیں گے۔ لیکن نئے سی ای او کی جانب سے معاہدے کے اِس شق کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ کے یو جے کے وفد نے وضاحت طلب کرنے کی زحمت گوارا کی۔ اس حوالے سے جب پپو سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ۔۔ معاہدے میں موجود اِس شق کے مطابق بول کے صرف اُن ملازمین کو واجبات ادا کیے جائیں گے جن کا تعلق سال 2023 سے ہے اُس سے پہلے والے کسی بھی ملازم کے کوئی واجبات نئی انتظامیہ ادا نہیں کرے گی اُس کی ادائیگی کی ذمہ داری پُرانی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں بات یہ ہے “موجودہ اور سابقہ ملازمین کے وہ واجبات جو جنوری 2023 سے لیکر آج تک کے ہیں صرف اُن کی ادائیگی کی جائے گی اُس سے پچھلے کے جتنے بھی سال ہیں اُن ملازمین کی تمام تر ادائیگی کے لئے پُرانی انتظامیہ ذمہ دارہے۔دوسری جانب پپو نے یہ بھی پتہ لگایاہے کہ نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد سے اب تک ملازمین کی تنخواہیں کیوں ادا نہیں کی گئیں۔ پپو کے مطابق پُرانی انتظامیہ کے لوگ (فنانس ، ایچ آر اور ایڈمن) نئی انتظامیہ کے ہائر کئے ہوئے لوگوں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ پپو کے مطابق پُرانی انتظامیہ کے یہ لوگ نئے فنا نس اور ایچ آر آفیسرز کو ملازمین کی ہائرنگ، سیلری اسٹیٹس، الاؤنسز سمیت بقایاجات وغیرہ سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ پپو کے مطابق اُسکی جو بنیادی وجہ یہ ہے کہ پُرانی انتظامیہ کے زیر انتظام بول میں درجنوں گھوسٹ ملازمین موجود تھے اور ہیں جو ہزاروں، لاکھوں روپے ماہوار تنخواہ لے رہے تھے اورابھی تک لے رہے ہیں جن کا ریکارڈ فراہم کرنے کے بعد پُرانی انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے پُرانی مینجمنٹ کی جانب سے ملازمین سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔پپو نے ایسے ملازمین جو بار بار نئی انتظامیہ کے پاس جاکر تنخواہ کا مطالبہ کیا ہے انہیں خبردار کیا ہے کہ نئے سی ای او نے ایسے لوگوں کو جھاڑ پلادی ہے، نئے سی ای او کا کہنا ہے کہ جب پُرانی مینجمنٹ آپ لوگوں کی تنخواہیں روکا کرتی تھی تب تو کبھی آپ لوگوں نے اس طرح باریاں لگا کر احتجاج نہیں کیا اور اب جب کہ ہم نے مکمل ٹیک اوور بھی نہیں کیا تو روز کوئی نہ کوئی آکر ہم پر نزلہ گرانا شروع ہو جاتا ہے۔ پپو کے مطابق نئے سی ای او نے اپنی ایچ آر ٹیم سے اُن تمام ملازمین کی لسٹ مرتب کرنے کا کہہ دیا ہے جو تنخواہوں کے لئے اُن کے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں سی ای او نے حکم دیا ہے کہ اُن تمام لوگوں پر نظر رکھی جائے جنہوں نے تنخواہوں کا مطالبہ کر کر کے میرا جینا دو بھر کر دیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں