saba qamar se taluqaat barhana chahta hu | Syed Jibran

صباقمر کا مرد مداحوں کو مشورہ۔۔

اداکارہ صبا قمر نے ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد و قتل و غارت گری کے بڑھتے واقعات پر اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ حقیقی مرد ہیں تو وہ ایسے درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔۔اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں اس وقت کپکپی پھیل گئی جب انہیں کسی نے بتایا کہ ہم سب خواتین نیا ہیش ٹیگ بننے کیلئے صرف کسی ایک درندہ صفت مرد کی دوری پر ہیں۔اداکارہ نے مرد حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ درندہ صفت مرد حضرات کو تحفظ دینا چھوڑ دیں اور بھائی بھائی کا کھیل بند کرکے ان لوگوں کو سر عام پشیماں کرنا شروع کریں ۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگر آپ درندہ صفت افراد کو سرعام شرمندہ نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں یا تو تحفظ فراہم کر رہے ہیں یا پھر انہیں غلط کام کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں