manshiyaat faroshon ki firing

سابق بیوی کو اغوا کرنے کیلئے وی لاگر کی فائرنگ۔۔

وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے دن دیہاڑے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کر کے خاتون کو اغوا کوشش کرنے کی کوشش کی۔ وی لاگر ظفرنقوی نے ساتھیوں کے ہمراہ سابق اہلیہ کے گھرپرفائرنگ کی، ظفرنقوی نے ساتھیوں کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس کر سابق اہلیہ کو اسلحے کے زور پر ساتھ لے جانے کی کوشش تو اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری، ڈی سی حمزہ شفقت اور ڈی آئی جی آپریشنز نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ظفرنقوی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں روانہ کر دیں ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں