اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا سچ سامنے آ گیا ہے۔کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ نادیہ خان اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ ان خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب معروف یوٹیوبر سمیت چند دیگر افراد نے بھی اپنے پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ نادیہ خان اور فیصل راؤ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور دونوں اپنے راستے الگ کر چکے ہیں۔اس خبر کے بعد انٹرنیٹ پر لوگوں نے طرح طرح کے اندازے لگانا شروع کر دیے۔ نادیہ خان کی شادی جنوری 2021 میں پاکستان ایئر فورس کے سابق افسر فیصل راؤ کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ دونوں کراچی میں ساتھ رہ رہے ہیں۔نادیہ خان سوشل میڈیا پر تو نظر آتی ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی اور خاندانی زندگی کی تصویریں یا ویڈیوز زیادہ شیئر نہیں کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے لوگوں نے یہ سمجھنا شروع کر دیا کہ شاید ان میں طلاق ہو گئی ہے۔ان تمام باتوں پر نادیہ خان نے کوئی لمبی چوڑی بات یا زبانی صفائی دینے کے بجائے ایک الگ اور خاموش طریقہ اپنایا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک بے حد خوبصورت اور خوشگوار تصویر شیئر کی۔نادیہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی حالیہ تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مداح اسے ایک خاموش پیغام قرار دے رہے ہیں کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں میں صداقت نہیں اور دونوں کے بیچ کسی قسم کا کوئی جھگڑا یا طلاق نہیں ہوئی ہے۔اس معاملے پر نادیہ خان یا ان کے شوہر فیصل راؤ کی طرف سے کسی واضح اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ تاہم نادیہ خان نے بغیر کسی لڑائی یا بحث کے صرف ایک تصویر سے افواہیں پھیلانے والوں کے دعووں کو غلط ثابت کر دیا۔
47
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل