shadi keliye surgery karai

روزانہ دو بار سورۃ رحمان سنتی ہوں،عائشہ عمر۔۔

ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دن میں 2 مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا آپ نے آخری مرتبہ گوگل پر کیا سرچ کیا تھا۔جواب میں اداکارہ نے اپنے موبائل میں دیکھتے ہوئے پہلے تو شکر ادا کیا کہ اور کہا کہ شکر ہے کوئی شرمندہ کن چیز نہیں، اس کے بعد مداحوں کو گوگل دکھاتے ہوئے بتایا کہ میں نے آخری مرتبہ فون میں گوگل پر قاری عبد الباسط کی آواز میں سورۃ رحمٰن سرچ کی تھی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے فون میں آخری مرتبہ گوگل پر بھی سورۃ رحمٰن کی تلاوت سرچ کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں