کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس نے نجی چینل رائل نیوز کی آڑ میں ممنوع جعلی بوسٹن انجکشن بھینسوں کے باڑوں میں سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے بوسٹن اور سوموٹیک ممنوع انجکشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزمان شاہد اور ساتھی ملزم رستم نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ نجی چینل رائل نیوز کے بیورو چیف کو ماہانہ 50 ہزار روپے رشوت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ شاہ لطیف ٹائون میں قائم بیورو آفس کا کرایہ بھی ادا کرتے تھے، ملزمان کرولا کار میں کراچی کی 29 بھینس کالونیوں میں بوسٹن انجکشن سپلائی کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مذید گرفتاریاں متوقع ہیں۔۔

Facebook Comments
