salman khan muje copy karta tha 242

ڈاکوؤں نے پہچاننے پر لوٹا سامان واپس کردیا، سنگر حسن جہانگیر۔۔

معروف گلوکار حسن جہانگیر نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارڈاکووں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی لیکن جب اپنا تعارف کروایا تو انہوں نے ہنستے ہوئے چیزیں واپس کر دیں۔ حسن جہانگیر نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ، اس موقعے پر میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا نے واقعی انہیں کبھی محبت نامہ لکھا تھا؟اس سوال کے جواب میں حسن جہانگیر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں متعلقہ افراد کے درمیان ہی رہنی چاہییں ہر بات سب کو نہیں بتائی جا سکتی۔انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ میں ان کے کئی قریبی دوست رہے ہیں جن میں مادھوری ڈکشٹ، منداکنی، سونو والیا، امیتابھ بچن، متھن چکرورتی، گووندا، سلمان خان اور شاہ رخ خان شامل ہیں جنہیں وہ بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گفتگو کے دوران حسن جہانگیر نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی لیکن جب انہوں نے اپنی شناخت بطور حسن جہانگیر ظاہر کی تو صورتحال بدل گئی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ میری بات ماننے کو تیار نہیں تھے۔ انہوں نے میرا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں لے لیں لیکن جب میں نے کہا کہ میں حسن جہانگیر ہوں تو وہ حیران رہ گئے، ہنسنے لگے، میرا موبائل اور چابیاں واپس کر دیں اور پھر معذرت کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات اور بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے پائی جانے والی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے حسن جہاںگیر نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے ملک سے محبت کرنے کا حق حاصل ہے تاہم اس محبت کو نفرت، تشدد یا جنگ کی صورت اختیار نہیں کرنی چاہیے۔حسن جہانگیر نے کہا کہ کم عمری میں شہرت حاصل کرنا بعض اوقات خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن امیتابھ بچن جیسے بڑے فنکاروں کی عاجزی اور انکساری نے انہیں ہمیشہ متاثر کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار آنجہانی دھرمیندر نے انہیں ایک ایسا سبق دیا جو آج بھی ان کی زندگی کا اہم اصول ہے، دھرمیندر کہا کرتے تھے کہ ’اونچا سوچو لیکن نظریں نیچی رکھو‘۔انہوں نے وضاحت کی کہ دھرمیندر کا مطلب یہ تھا کہ انسان کو اپنے خواب اور عزائم بڑے رکھنے چاہییں لیکن اپنی شخصیت میں عاجزی اور انکساری کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ حسن جہانگیر پاکستان کے ان چند گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں