shehbaz gill ne javed chaudhary ko paaltu qaraar dedia

ریسرچ کرکے بیانا ت دینے چاہیئے، شہباز گل۔۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ زرتاج گل وزیر صحت نہیں عام شہری ہیں، زرتاج گل کو کووڈ 19 کا علم ہونا چاہیے تھا، اگر نہیں تو کوئی قیامت نہیں آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے ارکان کو ریسرچ کر کے بیان دینے چاہئیں، کورونا پر بعض بیانات اس وقت کی ریسرچ کے مطابق درست تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پہلے بھی فلو کی قسم تھا آج بھی فلو کی سخت قسم ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کہی ہوئی بات پہلے بھی درست تھی آج بھی ہے، اندرونِ سندھ و بلوچستان میں کوئی ماسک پہنا نظر نہیں آرہا، سندھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود زمینی حقائق مختلف کیوں ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں