duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj

رپورٹرز کی سیلری پچاس فیصد بڑھا دی گئی۔۔

دنیا ٹی وی نے رپورٹرز کی تنخواہوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا ٹی وی بھی اپنے رپورٹرز پر کافی عرصے بعد مہربان ہوگیا اور چینل انتظامیہ نے رپورٹرز کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کردیا۔۔لیکن حیرت انگیز طور پر یہ تمام رپورٹرز کیلئے نہیں، بلکہ فی الحال خاص خاص رپورٹرز کی سیلری بڑھائی گئی ہے۔۔پپو کے مطابق دنیا ٹی وی کے اسلام آباد بیورو میں تمام رپورٹرز کی سیلری میں پچاس فیصد اضافہ کردیاگیا ہے، اسی طرح کراچی بیورو میں چار رپورٹرز اور لاہور ہیڈآفس میں تین رپورٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا کہ دنیا ٹی وی کے تمام ملازمین کا بھی جلد انکریمنٹ لگنے والا ہے۔۔ جس پر غور جاری ہے۔۔ جلد دنیا ٹی وی کے تمام ملازمین خوشخبری سنیں گے۔۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں