بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظور احمد اور کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی کے رپورٹر پرپیشہ وارانہ فرائض کی بنیاد پر تشدد اور حملہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مذکورہ رپورٹر نے اگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو عدالتیں موجود ہیں قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے مگر افسوس کے قانون کے محافظ لیویز اہلکار ہی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں بیان میں ڈی جی لیویز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Facebook Comments
