kp mein aaj cable operators ki hartaal

رپورٹرز کی جگاڑیں، ایک ایشو،ایک فوٹیج۔۔۔

کچھ چینلز کے رپورٹرز نے جگاڑوں پر کام کرنا شروع کردیا اور محنت کرنا چھوڑ دی ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ حیدرآباد سے ٹوئنٹی فور نیوز، ہم نیوز، جی ٹی وی، نائنٹی ٹو نیوز اور دنیا نیوزکے رپورٹرز اور کیمرہ مین محنت سے جی چرانے لگے ہیں، ان چینلز پر حیدرآباد سے اکثر ایک ہی ایشو پر ایک ہی فوٹیج چل رہی ہوتی ہے، حتی کے رپورٹرز کا بیک گراؤنڈ اور لوکیشن تک تبدیل کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی جاتی، کسی بھی اسپاٹ پر یا ایشو پر جب کوئی ایک رپورٹر فوٹیج بنواتا ہے تو وہ دیگر تمام رپورٹرز اور کیمرہ مینوں میں تقسیم ہوجاتی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں اس جگاڑی رپورٹرز کے ٹولے کا بڑا چرچا ہے۔۔ اور ان کا خوب مذاق اڑایاجاتا ہے۔۔ لیکن یہ اس مقولے پر سختی سے عمل کرتے ہیں کہ۔۔ عزت تو آنی جانی چیز ہے بس بندے کو ڈھیٹ ہونا چاہیئے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں