reference filed against PEMRA chairman

چیئرمین پیمرا کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر۔۔

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اورچیئرمین پیمرا سلیم بیگ کےخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر دائر کیا گیا،ریفرنس میں یوایس ایف فنڈکی مدمیں انعام اکبرکوغیرقانونی طورپر ٹھیکہ دینے کاالزام ہے ۔نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسل سروسزفنڈسے متعلق غیرقانونی تشہیری مہم چلائی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ،ریفرنس میں سابق سیکرٹری اطلاعات فاروق اعوان،سابق پی آئی اومحمدسلیم ،حسن شیخو،حنیف، ریاض کوشریک ملزم بنایا گیاہے۔پپو کا کہنا ہے کہ بابراعوان کے خلاف ریفرنس فائل ہوا تو انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے استعفا دے دیا، اب کیا چیئرمین پیمرا بھی ایسا ہی کریں گے؟ کیوں کہ چیئرمین پیمرا کے حساس عہدے پر ایسا شخص کیسے براجمان ہوسکتا ہے جس پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہو۔۔ریفرنس سے کلین چٹ کے بعد کیا وہ اپنا عہدہ پھر نہیں سنبھال سکتے؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں