ریڈیو پاکستان، آج  اہم فیصلے متوقع۔۔

ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت کے نئے پاکستان میں غریب ملازمین کو بیروزگار کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ملک بھر میں   تمام کنٹریکٹ ملازمین، اینکرز، اناونسرز، آرٹسٹس میوزک کمپوزرز، ٹرانسلیٹرز وغیرہ کو فوری طور پر ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔جبکہ دوسری طرف حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن پر بھی لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ ہوگیا ہے اور کافی بڑی تعداد میں ملازمین کو بےروزگار کئے جانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔پپو کے مطابق نوٹی فیکیشن کے مطابق بیروزگار ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد ملک بھر میں سینکڑوں میں ہے۔۔پپو کے مطابق آج(جمعرات) ریڈیوپاکستان  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  کی اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ ہے جس میں کئی اہم فیصلے کئے جانے ہیں، پپو کے مطابق ریڈیو پاکستان میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کے بعد  اس قومی ادارے میں یونین بازی پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔۔ پپو کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن میں ریڈیوپاکستان کو بی بی سی کی طرز کا ادارہ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے برعکس یہاں لازمی سروس ایکٹ نافذ کیاجارہا ہے۔۔جس کے نتیجےمیں انتظامیہ کو بھرپوراختیارات مل جائیں گے جسے مرضی نوکری پر رکھیں جسے چاہے باہر کردیں جب کہ ادارے کا یہ حال ہے کہ فروری سے تمام ملازمین کا ہاؤس ہائرنگ بند ہے۔۔ ملازمین ہاؤس ہائرنگ کے لئے عدالت گئے جہاں سے انہیں حکم امتناعی بھی ملا لیکن انتظامیہ نے اسے قبول نہیں کیا۔۔پپو کے مطابق ریڈیو پاکستان کی خاتون ڈی جی کے پاس اس وقت ایڈیشنل چارج ہےیعنی وہ معاملات صرف دیکھ سکتی ہیں فیصلے صادر نہیں کرسکتیں۔۔لیکن یہاں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے منٹس میں دوستی چینل چائنا کو دینے اور ریڈیو کراچی اور ایف ایم ون او ون کو ایک ساتھ ملانے کے امور پر بھی فیصلوں کا امکان ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں