سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے فلم “بلھیا” میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے نام اور تعلیمات کی مبینہ نامناسب پیشکش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے اور متنازع مواد حذف کرنے کی سفارش کردی۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت اطلاعات، سنسر بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ صوفی بزرگوں کی شخصیات اور تعلیمات کو پیش کرتے وقت مذہبی اور ثقافتی حساسیت کا مکمل خیال رکھا جانا چاہیے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ فلم کے ایسے مکالمے اور مناظر جن سے عوامی جذبات مجروح ہونے کا خدشہ ہو، انہیں حذف کیا جائے۔کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فلم کے جائزے کے بعد آئندہ اجلاس میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔
87
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل