radio pakistan ke pensioners ka ahtejaaji muzahira 130

ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے واجبات کی فوری ادائیگی کی سفارش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی سفارش کردی۔اجلاس میں حکام نے کمیٹی کو مالی معاملات سے آگاہ کیا، جبکہ اراکین نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت ادائیگیاں نہ ہونا قابل تشویش ہے۔کمیٹی نے وزارت اطلاعات اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پنشنرز کے واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں اور آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں