is baar eid par bhi koi film release nahi ki jae gi

رواں سال تھیٹر، فیشن،ڈرامہ انڈسٹری بدحال۔۔

رواں سال کراچی سمیت ملک بھر کے تھیٹر فنکار معاشی طور پر پریشان حال رہے ۔اسٹیج ڈرامہ دو فیصد سے بھی کم پیش کئے گئے ۔ عید ین و دیگر تہوار کے دنوں میں فلمیں و اسٹیج ڈرامے ، میوزیکل شوز نہ پیش کئے جاسکے ۔ جس سے شوبز انڈسٹری کو نا قابل برداشت نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔فیشن انڈسٹری بھی اس کی زد میں آئی اور فیشن ویک اور ایوارڈ ز تقریبات بھی اس کا شکار ہوئیں اور فیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرتے ہوئے آن لائن فیشن شو ز کا پہلی بار انعقاد کیا گیا۔ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری بھی کورونا کی بنا پر مشکلات کا شکار رہی، اس بار صرف 25 فیصد ڈراموں کی پروڈکشن کی گئیں۔ سپر اسٹار ز کی جگہ ابھرتے ہوئے اور بی کلاس فنکاروں کو مواقع دیے گئے جس سے ڈراموں کی لاگت میں کمی کی گئی۔صف اول کے فنکاروں میں اکثر نئے معاوضے روکے جانے اور منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کی۔اس بار نئے ڈرامے بار بار ری کاسٹ ہوتے رہے ۔  ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں