koi bhi sabiq wazir e azam panel interview nahi deta

رؤف کلاسرا جی آئی ڈی اسکینڈل میں سرخرو نکلے۔۔۔

صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جی آئی ڈی سی وہ کیس ہے جس کی وجہ سے ان کی اور عامر متین کی نوکری چھینی گئی، حکومت نے ان کا شو بند کروایا اور چینلز کو مجبور کیا کہ انہیں نوکری نہ دیں۔رؤف کلاسرا نے ٹوئٹر پر کہا کہ سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کمپنیوں کو حکم دیا کہ وہ قوم کے 417 ارب واپس کریں۔ یہ وہ سکینڈل تھا جو بریک اور فالو اپ کرنے کے جرم میں میرا اور عامر متین کا ٹی شو بند کرایا گیا۔ ہماری نوکریاں چھینی گئیں۔ ہمارے اوپر چینلز کے دروازے بند کرائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی کیس اٹھانے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ٹی وی چینلز پر دبائو ڈالا گیا کہ عامر متین اور رؤف کلاسرا کو نوکری یا شو نہیں دینا۔ سوشل میڈیا پر حکومت کے حامی سوشل میڈیا سیلز سے ہمیں گالیاں دلوائیں، مذاق اڑایا۔رؤف کلاسرا کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ان کمپنیوں کو 200 ارب معاف کر چکے تھے جس میں دوست بھی شامل تھے۔ عامر متین ، میں، ارشد شریف نے اس ایشو کو مسلسل اٹھایا۔حکومت مجبور ہوئی وہ آرڈی ننس واپس لے۔ حکومت نے ہمیں پوری سزا بھی دلوائی۔خیر ہے ہماری نوکریاں گئیں، بیروزگار ہوئے شوز بند اور کریئر تباہ ہوئے لیکن خوشی ہے کہ لٹیروں سے 417ارب واپس قوم کو ملے۔ خدا کا شکر ہے اس نے عزت رکھ لی۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں