Rauf Kalasra or Amir Mateen ko Kiyun Nikala

رؤف کلاسرا اور عامر متین  کو کیوں نکالا؟؟

معروف صحافی رﺅف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام ’ آپ کے مقابل‘ اچانک بند کردیا گیا ۔رﺅف کلاسرا نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ’ آپ نیوز انتظامیہ نے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ ہمارا پروگرام ’ آپ کے مقابل‘ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے اور آج رات(پیر) کوئی شو نہیں ہوگا۔  رؤف کلاسرا نے اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’ پیارے ناظرین آپ کے بھروسے اور زبردست رد عمل کا شکریہ۔رﺅف کلاسرا اور عامر متین اس سے پہلے 92 نیوز پر ’مقابل‘ کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے، لیکن اب 92 نیوز پر سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید اور تجزیہ کار ظفر ہلالی یہ پروگرام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 21 ستمبر کو رﺅف کلاسرا کے ساتھی تجزیہ کار عامر متین اور وزیر توانائی عمر ایوب خان میں ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑی تھی۔ آپ کے مقابل پروگرام میں ایک اسکینڈل بریک کیا گیا تھا جس پر عمر ایوب خان کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ملک سے باہر جارہے ہیں جس کے باعث وہ ابھی پروگرام میں اپنا موقف پیش نہیں کرسکتے۔عمر ایوب کے اس جواب کے بعد عامر متین کی جانب سے ٹویٹس کی ایک سیریز داغی گئی تھی جس میں انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ عمر ایوب کی جانب سے انہیں نوکری سے نکلوانے کی دھمکی دی گئی ہے۔یہ تو تصویر کا ایک رخ، جس میں رؤف کلاسرا اور عامر متین کے ٹوئیٹس کے حوالے سے آپ کو ابتدائی معلومات دی گئی۔۔لیکن پپو نے کچھ اور ہی انکشاف کئے ہیں۔۔پپو کے مطابق اب اینکرز کی باری شروع ہوگئی ہے، اینکرزکو اب بھی اگر اپنی بچت کرنی ہے تو وہ اپنے پروگراموں میں عام ورکر پر بات کرنا شروع کردیں ورنہ ان کے لئے کوئی آواز اٹھانے والا بھی نہیں ہوگا، پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے آڈیٹرز آپ نیوز کی بلڈنگ میں پائے گئے ہیں، ہیڈآفس میں تمام ورکرز میں یہ افواہ گرم ہے کہ آپ نیوز فروخت ہوگیا ہے اور ملک ریاض نے اسے خرید لیا ہے ،اسی لئے رؤف کلاسرا اور عامر متین کا فوری پروگرام بند کردیاگیا کیوں کہ انہوں نے سابق چینل میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف کافی پروگرام کئے تھے۔۔پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک ریاض کے نمائندے پہلے انڈس نیوزلینے کے لئے گئے تھے لیکن معاملہ آپ نیوز پر آکر رکا۔۔ حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ آفتاب اقبال جن کا ہٹ پروگرام خبرزار ہفتے میں پانچ دن ہوتا تھا، پندرہ ستمبر کے بعد اپ لوڈ ہی نہیں ہوسکا۔۔ جس سے لگتا ہے کہ دال میں واقعی کچھ کالاہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں