عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر ویوز کے لحاظ سے ریکاڑ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ضروری تھا‘ کی آفیشل ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی جس کے بعد یہ گانا کسی بھی پاکستانی گانے کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور پسند کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔تقریباً 6 سال پہلے کی بات ہے راحت فتح علی خان کا ایک البم ریلیز ہوا جس کا نام تھا ’بیک ٹو لو‘۔ اس البم کے جس گانے نے سب سے شہرت حاصل کی وہ ہے ’ضروری تھا۔
1
Facebook Comments
