radio stations ke guards faqa kashi ka shikaar

ریڈیواسٹیشنزکے گارڈزفاقہ کشی کا شکار۔۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ریڈیو اسٹیشنز پر تعینات نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈز چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘ گھروں کے چولہے بجھ گئے ۔ بعض سیکورٹی گارڈز نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایا کہ اکتوبر2019سے تا حال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے شدید معاشی بحران کا شکار ہیں یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی مشکل ہو گئی دکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کردیا  انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو سیکورٹی گارڈز خود کشیوں پر مجبور ہونگے  انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں