radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیاں شروع۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحی پر ریڈیو کے پینشنرز کے لئے بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو عید کے دن سے پہلے ادائیگیوں کی ہدایتکی تھی۔ وزیر اعظم کی ہد ایت پر ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ وزیراعظم کے خصوصی حکم پر نیشنل بینک اور حبیب بینک کی شاخیں کل کھلی رہیں گی۔ ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کی ادائیگیوں کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز پنشن کی عدم ادائیگی کا ا یشو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں