radio fees rakhne ki tajweez

ریڈیوپاکستان کا ٹوئیٹراکاؤنٹ بلاک۔۔

ریڈیو پاکستان کا بھارت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے جو معلومات تک رسائی اور آزادیٔ اظہارِ رائے کے جمہوری حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔پاکستان کے قومی نشریاتی ادارے کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کی بنیادی وجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے ترجمان چودھری ضمیر اشرف نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بین الاقوامی صحافتی اقدار پر سختی سے کاربند ہے اور اس نے اپنی خبروں میں ہمیشہ حقائق اور مقصدیت کو مدنظر رکھا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر زور دیا کہ وہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی اور اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان ٹوئٹر تک رسائی فوری طور پر بحال کرے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں