dramo ne talaq ki sharah mein izafa kardia

رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ کا ہیکرز نے صفایاکردیا۔۔

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ کا ہیکرز نے صفایا کردیا۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ آج مری میں جب انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے، جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے فون کرکے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنے فالورز سے کہا کہ پاکستان میں الفلاح بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی، اگر آپ کا اکائونٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر ہم الفلاح جیسے بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 54 ہزار روپے نکالے گئے ہیں، یہ اتنی رقم ہے جس کے ذریعے وہ 16 خاندانوں کی مدد کرسکتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں