chand roz mein theater policy mutaarif kaarane ka aelan 189

فیک نیوزپھیلانے والوں کے خلاف کوئیک رسپانس فورس تعینات۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے فیصل آباد ڈویژن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے شرکت کی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کی مؤثر نگرانی کے لیے کوئیک رسپانس فورس تعینات کر دی گئی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کو یقینی بنائے گی۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور یہ مقصد عوام، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مکمل نگرانی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں