168

کوئٹہ پریس کلب پر بی یوجے کا احتجاج۔۔۔

بی یو جے کے زیر اہتمام منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا صدر عرفان سعید اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ایوب ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس جان محمدمہرکے قاتلوں کوگرفتارکرکے لواحقین کوتحفظ دے جان محمد مہر کے قاتلوں کو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سندھ پولیس نے گرفتار نہیں کیا کچھ لوگ پکڑے گئےانہیں بھی چھوڑ دیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث اصل ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے جان محمد مہر کے لواحقین اور صحافی برادری کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں