corona se mutasir media workers ko imdad dene ka faisla

کوئٹہ میں 17 میڈیا ورکرز کورونا کا شکار۔۔

کوئٹہ میں کورونا وائرس نےاخبارات اور میڈیا ہائوسز میں بھی ڈھیرے ڈال دیئے،محکمہ صحت کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں بتائی گئیں اب تک 17میڈیا کارکن کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میںکورونا وائرس نے میڈیا ہائوسز میں بھی ڈھیرے ڈال دیئے صحافیوں ٗ ورکروز اور انتظامی افسران کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلے جاری ہے اب تک مختلف اداروں کے 17افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئےہیں ،جس کے بعد متاثرہ میڈیا نمائندوں کو گھروں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا گھروں میں قرنطینہ ہونے والے متاثرہ افراد کو محکمہ صحت کی جانب سے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں بتائی اور نہ ہی اس دوران کون سی میڈیسن استعمال کر نی ہے اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں