قومی اخبارمیڈیا گروپ میں ایمپلائز یونین کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ یونین کے مرکزی عہدیداروں میں عمران صدیقی صدر، راوعمران اشفاق نائب صدر ، عرفان ساگر جنرل سیکرٹری، رانا اعجازجوائنٹ سیکریٹری،سید صابر علی خازن، عاصم رحمانی انفارمیشن سیکریٹری جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں محمد صفدراور ندیم انصاری شامل ہیں۔کراچی ایپنک کے چیئرمین دارا ظفر نے قومی اخبار میڈیا گروپ میں ایمپلائز یونین کے قیام کو ادارے کے کارکنان کیلئے ایک خوشگوار اور مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے یونین کے صدر عمران صدیقی اور جنرل سیکرٹری عرفان ساگر سمیت تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اوراس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران صدیقی کی صدارت میں قومی اخبار میڈیا گروپ کی سی بی اے ملازمین کے تمامتر مفادات کا خیال رکھے گی اور ان کی مکمل ترجمانی کرتے ہوئے انتظامیہ سے جائز اور قانونی مراعات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔
قومی اخبار گروپ یونین کا قیام ،ایپنک کی مبارکباد
Facebook Comments
