پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل راجہ ریاض احمد، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر یاسر شہزاد، جنرل سیکرٹری عبید ابرار کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے کراچی میں قومی اخبار کے انتظامیہ کی سی بی اے یونین کے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اور قومی اخبار کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں، اگر ان عہدیداروں کے خلاف ملازمتوں سے نکالنے کی شر انگیز کاروائی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایف یو جے ورکرز، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو او) پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی، پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت اور سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھرپور توجہ دیں اور قومی اخبار کے مالکان پر دباؤ ڈھالیں کہ وہ سی بی اے یونین کے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کریں اور نوٹسز واپس لیں

