purtakalluf ashaiya or tahir hassan khan

پرتکلف عشائیہ اور طاہر حسن خان

تحریر: آغا خالد۔۔

آج کل ہر سو کے یو جے کی دھوم ہے اس کے انتخابات میں پرانے کامریڈ اور معروف صحافی رہنما طاہر حسن خان صدارت کے عہدہ پر فائز ہوے ہیں وہ کراچی پریس کلب کے ماضی میں صدر بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیموں کے یو جے اور ملک گیر تنظیم پی ایف یوجے کے بھی عہدیدا رہنے کے علاوہ آزادی صحافت کے حوالے سے ان کی جدو جہد دیگر صحافی رہنمائوں کی طرح ناقابل فراموش ہے وہ کراچی کے صحافی رہنمائوں کی فہہرست میں مستند نمایاں قائدین میں شمار ہوتے ہیں ملکی صحافت پر اس مشکل گھڑی میں ان کا انتخاب مظلوم صحافیوں کے لیے ہر سو اندھیروں میں امید کی کرن ہے جبکہ ان کی ٹیم میں عرصہ دراز سے مالکان اور حکومتوں کے گٹھ جوڑ سے صحافیوں کے چھینے گئے حقوق اور ان کے مسائل کے حل میں دن رات کوشاں نظر آنے والے فعال صحافی رہنما سردار لیاقت کشمیری بھی جنرل سیکریٹری کے منصب پر فائز ہوے ان کی ٹیم میں دو خواتین سمیت کئی اہم صحافی جن کے دامن صاف ہیں شامل ہیں کراچی کی صحافی برادری کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور جس طرح انتخاب والے دن صحافی برادی کاجوش و خروش نظر آیا اس سے اندازہ لگایا جاسکتاتھا کہ وہ نئی اور فعال قیادت کے انتخاب پر کس در خوش ہیں اس جذبہ جنوں سے کے یوجے کے نئے منتخب عہدیدارن پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور اب انہیں بہت سوچ سمجھ کر چلنا اور برادری کے مسائل حل کروانا ہوں گے جس کے لیے وہ اپنے انتخاب کے بعد خاصے سرگرم دیکھے بھی گئے ہیں اب یہ اسپیڈ کم نہیں ہونی چاہیے سب سے پہلے کے یوجے کو منظم تنظیم میں تبدیل کرکے اتحاد کی جانب سفر جاری رکھنا ہوگا پھر اس اتحاد سے حاصل قوۃ کو اپنی برادری کے مسائل حل کروانا اور تمام نئے پرانے اخبارات، ٹی وی چینلز، اور مستند ویب  چینلز  میں تنظیمی یونٹ قائم کرکے بے روزگار صحافیوں کی حکومتی تعاون سے مدد کرنا شامل ہے جبکہ ہماری محترم قیادت کو چاہیے کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوے اداروں کے مالکان سے بہتر تعلقات کار قائم کریں تاکہ وہ کے یو جے سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دیں ان فاصلوں کو پاٹنا ضروری ہے تاہم اس میں احتیاط برتنی ہوگی کہ دیگر چھوٹے گروپوں کی طرح مالکان کے ٹائوث نہ بن جائیں بلکہ ہر لمحہ کارکنوں کے مفادات کومقدم رکھیں مگر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پہلے سے مالی بحران میں مبتلا ادارے بند ہوجائیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہو اور اگر ممکن ہوتو کے یوجے کی جنرل کونسل بلاکر آئین کے ماہر ہمارے بہت ہی محترم لیڈر جاوید چودھری سے مدد حاصل کرکے جدید دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوے اصلاحات لائی جائیں تاکہ نئے اداروں اور ان میں کام کرنے والوں کے حقوق کا بہتر تحفظ کیاجاسکے اور انہیں اپنی برادی کاحصہ بنانے میں کوئی مشکل نہ رہے، نئی قیادت کے انتخاب کی خوشی میں ہر روز نئی نئی دعوتیں دی جارہی ہیں ایسا ہی پرتکلف عشائیہ گزشتہ روز ممتاز تجزیہ کار اور میرپور خاص کے زمیندار افتخار سید کی جانب اپنے فارم ہائوس پر دیاگیا ۔۔(آغا خالد)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں