160

پی یوجے کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل نے میڈیا اداروں میں چھانٹیوں، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور این سی سی آئی اے کی طرف سے نوٹسز کے اجراء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر نعیم حنیف کی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز میں پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے مسائل سے آگاہ کیا۔ ارشد انصاری نے کہا صحافیوں کے مسائل پر آواز اٹھانے کے لئے پی ایف یوجے اور پی یوجے پُرعزم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں