news one mein chaantion ki muzammat

پی یوجےکا نیوزون کی فروخت پر تشویش کا اظہار۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے نیوز ون ٹی وی فروخت کئے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور طاہر اے خان اور سیما طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادارہ نئے مالکان کے حوالے کرنے سے پہلے نیوز ون کے ملازمین کی کئی ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے نیوز ون خریدنے والی پارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے ملازمین کی تنخواہوں اور بقایا جات کا مسئلہ حل کرائیں ورنہ پی یوجے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائے گی اور نیوزون کی خریدو فروخت کا معاہدہ سامنے لایا جائے۔ پی یو جے کے صدر زاہدرفیق بھٹی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ اور مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون میڈیا انڈسٹری کا وہ انوکھا ادارہ ہے جہاں ہر دور میں بے پناہ منافع کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے حل نہیں ہوتے۔ اس وقت بھی ادارے میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے مختلف ملازمین کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں، ادارے کی انتظامیہ نے کچھ عرصہ پہلے ماضی کی تنخواہوں کو التوا میں ڈالتے ہوئے موجودہ تنخواہیں وقت پر دینا شروع کیں لیکن اب ان کی ادائیگی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے، ایسے میں ادارے کی فروخت کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس ویسے تو میڈیا انڈسٹری میں نئے آنے والوں و خوش آمدید کہتی ہے تاکہ میڈیا انڈسٹری کو مزید فروغ ملے لیکن نیوزون سے جڑے مسائل کی وجہ سے پی یو جے اس سودے پر تشویش میں مبتلا ہے کہ آیا ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ پرانی انتظامیہ حل کرے گی یا خرید و فروخت کے معاہدے میں یہ ذمہ داری نئی انتظامیہ نے اپنے ذمے لی۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے نیوزون کی خرید و فروخت کا معاہدہ سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس حوالے سے نیوزون کے ملازمین ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی صحافی برادری پر صورتحال واضح ہو سکے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور چیئرمین پیمرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیوزون کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اداروں کی سطح پر ضروری قانونی کارروائی سے پہلے ملازمین کے بقایا جات اور رکی ہوئی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرائیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں