پبلک نیوز کو آئندہ ہفتے 2 تنخواہیں دینے کی وارننگ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پبلک نیوز ٹی وی کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے مطالبے کی حمایت کی ہے اور پبلک نیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میں کم از کم دو تنخواہوں کی ادائیگی کے وعدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کراچی یونین آف جرنلسٹس پبلک نیوز کے ملازمین کے ساتھ مل کر احتجاج کے دائرے کو وسیع کرنے پر مجبور ہوگی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک نیوز کے ملازمین کی جانب سے ادارے میں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا خوش آئند ہے کے یو جے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے یاد رہے کہ پبلک نیوز کے ملازمین نے ادارے میں تنخواہوں کی انتہائی تاخیر سے ادائیگی پر گذشتہ روز احتجاج کیا اور کام کرنے سے انکار کردیا ملازمین کے احتجاج کے نتیجے میں مالکان مذاکرات پر مجبور ہوئے اور آئندہ ہفتے میں دو تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا کے یو جے نے پبلک نیوز کی انتظامیہ کو باور کرایا ہے کہ کے یو جے میڈیا ورکرز کے ساتھ مسلسل ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہے گی اور جس ادارے میں بھی میڈیا ورکرز کو جبری برطرف کیا جائے گا یا تنخواہوں ادائیگی میں تاخیر کی جائے گی اس ادارے کے مالکان اس بات کیلئے تیار رہیں کہ کے یو جے ان کے دفاتر کا گھیراؤ کرے گی کے یو جے نے پبلک نیوز کے ملازمین کے عزم اور حوصلے کی بھی تعریف کی ہے اور دیگر اداروں کے ملازمین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اسی طرح اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوں اور کے یو جے کی تحریک میں اسکا ساتھ دیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں