بچپن میں ایک نظم بہت ذوق و شوق سے پڑھا کرتے تھے، اس نظم میں ایک شعر کچھ یوں بھی تھا، لڑتے لڑتے ہوگئی گم ایک کی چونج ایک کی دم۔۔ صوفی غلام تبسم کی نظم ایک تھا تیتر ایک بیٹر میں شامل یہ شعر اکثر ایسے مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے ، جہاں فریقین لڑپڑیں اور پھر دونوں کا ہی نقصان ہوجائے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایسا ہی نقصان لاہور میں ایک نیوز چینل کے ایک تیتر اور ایک بیٹر کا بھی ہوا، جنہیں ادارے نے لڑائی کے بعد فارغ کردیا۔۔ پپو کے مطابق دونوں نیوز اینکر کسی بات پر بڑی شدت سے لڑپڑے، ایک دوسرے کو خوب سنائیں، ایک دوسرے کو خوب کوسا، ننگی ننگی گالیاں بکیں،بلیٹن کا ٹائم ہوا تو روتے ہوئے خاتون اینکر نے ہیڈلائن کرادیں۔۔ یہ معاملہ چینل انتظامیہ تک پہنچا تو ادارے نے دونوں اینکرز کو فارغ کردیا۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ دونوں اینکرز کی دوستی کی مثال دی جاتی تھی جہاں اتنی شدید قسم کی دوستی ہوتو پھر لڑائی بھی شدید قسم کی ہوجاتی ہے، اسی لئے صوفی غلام تبسم نے خوب کہا تھا، ایک تھا تیتر،ایک بیٹر، لڑنے میں تھے دونوں شیر، لڑتے لڑتے ہوگئی گم، ایک کی چونچ ایک کی دم۔۔ لیکن یہاں دونوں کی نوکری چلی گئی۔۔
934
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل