پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پبلک نیوز میں بھی چینل انتظامیہ نے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں کہ تمام تر ایونٹس ، اسائنمنٹس کی کوریج کیلئے ادارے کی گاڑی نہیں جائے گی، بلکہ رپورٹرز اور کیمرہ مین اپنے موٹرسائیکلوں پر جائیں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس کام کے بدلے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو ہفتے کا سات لیٹر پٹرول بھی ادارے کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔۔ دوسری طرف چینل میں چار آفس بوائز نے کم تنخواہ کے باعث اجتماعی استعفا دے دیا ہے۔ اپنے استعفے میں ان چاروں آفس بوائز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا نہایت مشکل ہوگیا ہے۔۔ اس کے علاوہ اگر گھر میں کسی فوتگی، بیماری یا کسی ایمرجنسی میں ایک آدھ چھٹی لینا پڑجائے تو ہماری تنخواہ فوری کاٹ لی جاتی ہے۔جب کہ دیگر عملے کو ہم سے زیادہ چھٹیاں بھی حاصل ہیں اور ان کی تنخواہیں بھی زیادہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم سب دوسرے شہروں سے تعلق رکھتے ہیں تقریبا دو ماہ بعد اپنے گھروں کو جاپاتے ہیں لیکن ہمیں مناسب تعداد میں چھٹیاں بھی دی جاتیں۔ہم نے متعدد بار تنخواہوں میں اضافے اور چھٹیوں کے حوالے سے درخواست کی لیکن ہماری مشکلات کا کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔ انہی وجوہات کی بنا پر ہم مجبورا اپنی ملازمت سے استعفا پیش کررہے ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ یہ استعفا ستائیس جولائی کو پیش کیا گیا ہے۔۔
555
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل