279

پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے الگ کرنے کی تجویز

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کرنے کی تجویز سے تحریری طور پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا۔پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے زیر کنٹرول ادارہ بہتر طور پر نہیں چلایا جاسکتا، پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کر دیا جائے۔وزیراعظم پی ٹی وی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے آج اہم فیصلے کریں گے،  پی ٹی وی کے معاملات پر فواد چودھری کے نعیم الحق کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے، فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی گزشتہ روز تردید کر دی تھی۔۔

How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں