bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla 257

پی ٹی وی پر اشتعال انگیزگفتگوکیس،بریت کی درخواست۔۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اشتعال انگیزگفتگو کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کیس کی سماعت کی۔ مریم اورنگزیب نے بریت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی گفتگو کی ذمہ دار ہوں۔مریم اورنگزیب نے عدالت سے بریت کی درخواست منظورکرنے کی استدعا کی۔ ۔ مریم اورنگزیب کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں