پی ٹی وی میں حال ہی تعینات ہونے والے چھ شعبوں کے سربراہان کی تعیناتیاں چیلنج کردی گئیں۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وفاق و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔۔ سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آئندہ سماعت سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔۔ چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز قطرینہ حسین،ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کنٹنٹ خاور اظہر ،چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر اے نقوی،چیف فنانس آفیسر عثمان باجوہ ،چیف ڈیجیٹل آفیسر عاطف ظریف، اورچیف ہیومن ریسور آفیسر طاہر مشتاق کو بھی نوٹس جاری کردیاگیا۔۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی وی یونین پرویز اختر بھٹی کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ۔ ۔ تمام تعیناتیوں ایک پرائیویٹ فرم کے ذریعے کی گئیں،قانون کے مطابق تعیناتیوں سے قبل آسامیاں مشتہر نہیں کی گئیں،تعیناتیوں کرنے سے قبل سپریم کورٹ کے وضع کردہ اصولوں کومدنظر نہیں رکھا گیا،آسامیاں مشتہر کی جائیں تو ملک میں مہارت رکھنے والے افراد سامنے آسکتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ۔۔تعیناتیوں میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا کالعدم قرار دی جائیں۔۔۔
پی ٹی وی میں چھ ہیڈآف ڈپارٹس کی تعیناتیاں چیلنج۔۔۔
Facebook Comments
