bijli ke mein ptv fees khatam karne ka faisla 827

پی ٹی وی کی ہیڈآف نیوز،کرنٹ افیئرز نان میٹرک؟؟؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ٹی وی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرکے اراکین کی تعینا ت سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران بورڈ کی قانونی حیثیت کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی ممبر کو نااہل قرار دینے کی صورت میں بورڈ کی قانونی حیثیت کیا ہو گی؟ کیا بورڈ کے سارے فیصلے کالعدم قرار نہیں پائیں گے؟ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی تو جج نے استفسار کیا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی کو کس رول کے تحت تعینات کیا گیا ہے ؟ تودرخواست گزار کے وکیل عمیر بلوچ نے کہاکہ ارشد خان پہلے ایم ڈی سرکاری ٹی وی تھے اور اب انہیں چیئرمین لگا دیا گیا ہے، ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی تعیناتی قانون کے مطابق نہیں ہو ئی ہے جبکہ ڈائریکٹر سرکاری ٹی وی راشد علی اس وقت ایک نجی کمپنی کے بھی چئیرمین ہیں ، راشد علی 9 کمپنیوں کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ قانون میں پانچ سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے ،دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ نیوز اور کرنٹ افیئر ز کی سربراہ قطرینہ حسین کی تعلیم میٹرک بھی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”پی ٹی وی کی ہیڈآف نیوز،کرنٹ افیئرز نان میٹرک؟؟؟“ ایک تبصرہ

  1. What you posted was very logical. But, what about this? what if you wrote a catchier title? I mean, I don’t want to tell you how to run your blog, however suppose you added a post title that makes people want more? I mean پی ٹی وی کی ہیڈآف نیوز،کرنٹ افیئرز نان میٹرک؟؟؟ – imranjunior.com is a little boring. You could glance at Yahoo’s home page and note how they write post headlines to grab people to click. You might add a video or a related picture or two to get readers interested about everything’ve got to say. Just my opinion, it would bring your website a little livelier. Here is my web-site … Hot porn videos

تبصرے بند ہیں