وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے پاس کوئی بزنس پلان نہیں ہے لیکن فیس بڑھادی گئی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری کابینہ نہیں دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں پی ٹی وی فیس بڑھانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی وی کی فیس ماہانہ 35 روپے سے بڑھاکر 100 روپے کردی گئی ہے، جو بجلی کے بلوں میں لگ کر آتی ہے۔

Facebook Comments
