bharti filmo ki pakistan release par pabandi ka mutalba

پی ٹی وی ارطغرل جیسے ڈرامے بنائے، اداکارشان۔۔

اداکار و ہدایت کار شان شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی ’ ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے۔عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ مجھ سے متعلق لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ میں ترکش ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی‘ کے خلاف ہوں حقیقت یہ ہے کہ میں مخالف کبھی نہیں رہا کیوں کہ وہ مذہبی تاریخ کے اعتبار سے ہم لوگوں کے لیے بہت ہی بہترین ڈرامہ سیریل ہے۔شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ میں بطور پاکستانی شہری یہ حق رکھتا ہوں اور جاننا چاہتا ہوں کہ 10 سے 15 کے عرصے کے دوران پاکستان ٹیلی ویژن اپنے صارفین کے لیے اچھا مواد کیوں پیش نہیں کرسکا؟ ہم اپنے قومی چینل پر دوسرے ممالک کے ڈرامہ نشر کرسکتے ہیں تو ہم خود اس طرح کے ڈرامے کیوں نہیں بنا رہے؟ پی ٹی وی کو ایسے تاریخی سیریل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے،  لہذا سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستان ٹی وی پر نشر ہونے والے مواد اور پاکستانی سیاست پر کُھل کر اظہار خیال کیا۔انہوں  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو شاندار کہا تو وہیں یہ بھی کہہ دیا کہ اُن کا پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں