353

پی ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز بحال

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی  ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق بٹر کو بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم وفاقی محتسب کی جانب سے اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ سرکاری ٹی وی کی پانچ اینکرز نے اطہر فارو ق بٹر کے خلاف 2016ءمیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی جس پر محتسب نے اطہر فاروق بٹر کو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جبکہ اپیل کے دوران صدر مملکت نے ان کی سزا کو بڑھا کر انہیں نوکری سے بھی برطرف کر دیا تھا۔ اطہر فاروق بٹر نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے دو ماہ قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو  سنایا گیا

How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں