ptv qaaseedago ban chuka hai

پی ٹی وی بند کرنے کا مطالبہ۔۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی وی سے متعلق آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس میں سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )کو بند کر دینا چاہیے بہت گھپلے ہو رہے ہیں۔نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق پی اے سی اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا مجھ سمیت کوئی بھی پی ٹی وی کو ٹھیک نہیں کر سکا وہاں مافیا بیٹھا ہے ، وقت کیساتھ خود کو تبدیل نہیں کر سکے ۔ پی ٹی وی میں ہر بیماری پائی جاتی ہے ، کام میں نکمے اور سازشوں میں نمبر ون ہیں اور عملہ 60ءکی دہائی میں رہ رہا ہے، تنخواہوں میں بہت گھپلے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے براڈ کاسٹ سرور کی خریداری میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ،سرور کی خریدار ی میں بے ضابطگیوں سے حکومتی خزانے کو 8کروڑ 46لاکھ روپے کا نقصان ہوا، چیئر مین پی اے سی نور عالم کا کہنا تھا کہ براڈکاسٹ سرورخریدنے سے پہلے اشتہار ہی نہیں دیا گیا

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں