پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز نے راولپنڈی مویشی منڈی میں جی این این ٹی وی کے رپورٹر ادریس عباسی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹر نے پی ٹی آئی رہنما سے چند سوالات کیے تھے۔ تاہم، سوری کے محافظوں نے اسے مارا پیٹا اور چینل کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔جی این این کے بیورو چیف میاں شاہد نے سوری اور اس کے گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے نصیر آباد تھانے سے رجوع کیا۔دریں اثنا راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس ( آر آئی یوجے)نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور راولپنڈی پولیس حکام سے اس سلسلے میں سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں آر آئی یوجے کے صدرعابد عباسی، سیکرٹری جنرل طارق علی ورک، اور دیگر نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔آر آئی یوجے نے متنبہ کیا ہے کہ مناسب کارروائی نہ ہونے کی صورت میں وہ احتجاجی مہم چلائے گی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)