pti mukhalif channels ki rating mein zabardast kami

پی ٹی آئی مخالف چینلز کی ریٹنگ میں زبردست کمی۔۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ”عمران ریاض خان کو یوٹیوب پر کروڑوں ویوز ملتے ہیں کیونکہ وہ وہی بولتا ہے جو لوگ سوچتے ہیں۔ رجیم چینج پر عمران ریاض کے جو خیالات ہیں، لوگ انہیں قبول کرتے ہیں اور درست مانتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ اس کا یوٹیوب چینل بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے۔“انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ دیکھ لو پاکستان کے فیس بک پیج پر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق اب ایک یوٹیوب اینالیٹکس ماہر نے بھی عمران خان کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔اشعر باجوہ نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ وہ یوٹیوب چینلز جو تحریک انصاف اور عمران خان کے خامی ہیں، ان کے ناظرین 85فیصد ہیں۔ اس کے برعکس جو یوٹیوب چینلز تحریک انصاف مخالف بیانیے پر مواد پوسٹ کر رہے ہیں، ان کی ویوورشپ صرف 15فیصد ہے۔ عمران خان کے حامی چینلز کو مجموعی طور پر 4ارب 40کروڑ ویوز ملے ہیں جبکہ عمران خان مخالف چینلز کو مجموعی طور پر صرف 71کروڑ 40لاکھ ویوز ملے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں