technocrate setup ka mutaalba 532

پی ٹی آئی میں آپریشن کلین اپ ضروری ہے، کامران خان۔۔

اینکر پرسن کامران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے عناصر سے پاک کریں جو شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ ہیلی کا پیٹر شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی مکروہ اور  نا قابل برداشت عمل ہے۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے ، ملزمان  گرفتار ہوں ، مقدمات چلیں  اور سخت سزائیں ملیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس نوعیت کے عناصر اپنی صفوں میں پالتی رہی ہیں عمران خان کم از کم پی ٹی آئی  کو ایسےعناصر سے پاک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں